نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اگست, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Urdu Guidelines

Urdu Grammar| Urdu Qawaid|اردو قواعد

kalma aur ise ki Aqsam|کلمہ اور اس کی اقسام

 کلمہ کی اقسام السّلام علیکم   ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!  14اگست 2020ءبروز جمعہ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ پاک کے نام سے جو بڑا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے۔ سبق  #3:       کلمہ اور اس کی اقسام    kalma  aur ise ki Aqsam    گذشتہ سے پیوستہ: گذشتہ روز ہم نے   لفظ اور اس کی اقسام کے بارے میں پڑھا تھا۔ جس میں  اس کی  دواقسام یعنی  لفظ موضوع اور لفظ مہمل  اور اس کی اقسام کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ آج لفظ موضوع کی ایک قسم کلمہ کے بارے میں بتایا جائے گا۔   موضوع سے متعلق  اہم سوالات : 1۔کلمہ سے کیا مراد ہے؟  2۔ کلمہ کی کتنی اقسام ہیں؟ 3۔   اسم ، فعل  اور حرف کسے کہتے ہیں؟ مثالوں سے واضح کیجیئے۔   کلمہ: اکیلے اور بامعنی لفظ کو کلمہ  کہتے ہیں۔ مثلاَ:  مسجد ، گھر ،   دوست ۔ کلمہ کی اقسام کلمہ کی تین دو اقسام ہیں ۔ 1۔اسم 2۔فعل 3۔ حرف اسم Noun وہ کلمہ ہے جو کسی شخص  ، کسی جگہ  ، کسی کیفیت  یا کسی چیز کا  نام ہو جیسے:  احمد ، لاہور ، کتاب  وغیرہ۔ مزید مثالیں: اشخاص کے نام:احمد ، علی ، حسیب ، عمر ، سعدیہ ، حمیرا، بانو   ، ۔ جگہات:کراچی

lafz aur ise ki Aqsam | لفظ اور اس کی اقسام

  لفظ اور اس کی اقسام   السّلام علیکم    ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! 13اگست 2020ءبروزجمعرات ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ پاک کے نام سے جو بڑا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے۔ سبق  #  2:   لفظ اور اس کی اقسام     Lafz   aur ise ki Aqsam  Word and its types   موضوع سے متعلق   اہم سوالات : 1۔لفظ سے کیا مراد ہے؟ 2۔   لفظ کی کون سی اقسام ہیں؟ 3۔    لفظ موضوع اور لفظ مہمل کسے کہتے ہیں؟ مثالوں سے واضح کیجیئے۔ 4۔ کلمہ اور کلام میں کیا فرق ہے۔ وضاحت کیجیئے۔   لفظ: دو یا دو سے زائد   حروف تہجی کو   جوڑ کر لکھنے سے لفظ بنتا ہے۔  جیسے کہ   ش،ا،گ،ر،د : شاگرد ۔ لفظ  کی اقسام لفظ کی دو اقسام ہیں ۔ لفظ موضوع لفظ   مہمل لفظ موضوع ایسے الفاظ   کو کہتے ہیں جن کے   کچھ معانی ہوں۔مثلاَ :   روٹی، پانی،غلط ، جھوٹ، بات وغیرہ۔  لفظ موضوع  کی اقسام: لفظ موضوع کی دو اقسام ہیں۔ کلمہ کلام کلمہ: اکیلے اور بامعنی لفظ کو کلمہ   کہتے ہیں۔ مثلاَ:   مسجد ، گھر ،    دوست ۔ کلام: دو یا دو سے زائد    بامعنی الفاظ کو کلام   کہتے ہیں۔ مثلاَ:    خوبصورت مسجد ،   نیک دوست

Urdu Grammar| Urdu Qawaid|اردو قواعد

  اردو قواعد   السّلام علیکم   ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!                                                12اگست 2020ءبروزبدھ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ پاک کے نام سے جو بڑا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے۔                       اردوقواعد  Urdu Qawaid  Urdu Grammar موضوع سے متعلق    اہم سوالات : 1۔اُردو قواعد کسے کہتے ہیں اور اس    کی اقسام کے نام بتائیں ۔  2 ۔صرف اور نحو سے کیا مراد ہے؟وضاحت کیجیئے۔ 3۔ علم بلاغت ، علم عروض اور علم ہجا سے کیا مراد ہے ؟ :قواعد کی تعریف   ہر    زبان ( اُردو ، عربی ،فارسی ،    انگریزی )کے اصول     اور     قوانین ہوتے ہیں جن سے زبان کو سمجھنا ، سیکھنا ، پڑھنا اور    لکھنا    آسان ہوجاتا ہے۔ان    اصول اور قوانین کو     قواعد کہا جاتا ہے۔ قواعد لفظ عربی زبان سے نکلا ہے جس کے معنی     ترتیب    دینا اور منظم کرنا    ہے۔ قواعد کو     انگریزی زبان میں گرامر  Grammar کہتے ہیں۔ قواعد کی مدد سے    ہم    الفاظ    اور جملوں کو    ترتیب دینا    اور اسے استعمال کرنا     سیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کہاں کہاں بولنا ہے وہ بھی سیکھ سکتے ہیں۔ کسی بھی زبان پر عبور حاصل کرنے کے