- لنک حاصل کریں
- ای میل
- دیگر ایپس
کلمہ کی اقسام
السّلام علیکم
ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
14اگست 2020ءبروز جمعہ۔
بسم اللہ الرحمن
الرحیم
شروع اللہ پاک کے نام سے جو بڑا مہربان اور رحم فرمانے والا
ہے۔
سبق #3:
کلمہ اور اس کی اقسام
kalma aur ise ki Aqsam
گذشتہ سے پیوستہ:
گذشتہ روز ہم نے لفظ اور اس کی اقسام کے بارے میں پڑھا تھا۔
جس میں اس کی دواقسام یعنی
لفظ موضوع اور لفظ مہمل اور اس کی
اقسام کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
آج لفظ موضوع کی ایک قسم کلمہ کے بارے میں بتایا جائے گا۔
موضوع سے متعلق اہم سوالات :
1۔کلمہ سے کیا مراد ہے؟
2۔ کلمہ کی کتنی اقسام ہیں؟
3۔ اسم ، فعل اور حرف کسے کہتے ہیں؟ مثالوں سے واضح کیجیئے۔
کلمہ:
اکیلے اور
بامعنی لفظ کو کلمہ کہتے ہیں۔ مثلاَ: مسجد ، گھر ،
دوست ۔
کلمہ کی اقسام
کلمہ کی تین دو
اقسام ہیں ۔
1۔اسم
2۔فعل
3۔ حرف
اسم
Noun
وہ کلمہ ہے جو کسی شخص ، کسی جگہ ، کسی کیفیت یا کسی چیز کا نام ہو جیسے: احمد ، لاہور ، کتاب وغیرہ۔
مزید مثالیں:
اشخاص کے نام:احمد
، علی ، حسیب ، عمر ، سعدیہ ، حمیرا، بانو
، ۔
جگہات:کراچی ،
دہلی ، لاہور، سوات ، ناران ، کشمیر ۔
اشیاء:کتاب ،
میز ، کرسی ، تخت ، قلم ، دیوار ۔
کیفیات : شرافت ، بچپن ، بھولا پن ، دوستی ، ایمان داری ، موٹا پا ، چوڑائی۔
فعل
Verb
وہ کلمہ ہے جس
میں زمانے کے لحاظ سے کسی کام کا کرنا،سہنا
یا ہونا ظاہرہوجیسے : آتا ہے ، پڑھے گا ، لکھ رہا ہے ، سوتا ہے، کھاتا ، پی
لیا وغیرہ۔
حرف
Letter
وہ کلمہ ہے جو اکیلا
تو کچھ معنی نہ دے لیکن دوسرے کلمات کے
ساتھ مل کر معنی دے اور ان میں تعلق پیدا کرے جیسے : سے ، نے ، کو ،کے، کی،تک ،
میں ، پر وغیرہ۔ مثال : وہ گھر سے بازار تک
گیا۔ اس میں سے اور تک حرف ہیں۔
چند مثالیں:
احمد کتاب پر لکھتا ہے۔
علی نے عید کا چاند
دیکھا۔
گاڑی لاہور کے پلیٹ فارم پر پہنچ گئی۔
وضاحت:
:اسم
احمد ، کتاب،علی ، چاند ،گاڑی ، لاہور ، پلیٹ فارم یہ تما م اسم ہیں۔
فعل:
لکھتا ، دیکھا ، پہنچ گئی یہ تمام فعل ہیں۔
حرف:
پر ، کا ، کے ، نے ، پر یہ تمام حرف ہیں۔
بعض کے نزدیک اس کی چھ اقسام ہیں ۔ لیکن زیادہ تر کتب میں صرف تین کا ذکر ملتا ہے ۔
بقایا اقسام کی
وضاحت مندرجہ ذیل یہ ہے:
4۔صفت:
اس کلمہ کو کہتے ہیں جس میں کسی اسم ( شخص ، چیز ، جگہ) کی اچھائی یا برائی کو ظاہر کرے۔
جیسے :نیک آدمی ، خوبصورت
قلم ، ٹھنڈا پانی ، دلکش وادی کاغان۔
اوپر دی گئی ان
مثالوں میں نیک ، خوبصورت ، ٹھنڈا ، دلکش صفت ہے اور آدمی ،قلم ، پانی ، وادی کاغان اسم ہیں۔
5۔متعلق فعل:
:اس کلمہ کو کہتے ہیں جس کسی فعل یا کام سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ جیسے
احمد خوب ہنستا ہے۔
علی نے انتھک محنت کرکے نمبر حاصل کیے۔
پاکستان میں آج
شدید گرمی تھی۔
اس میں خوب ،انتھک اور شدید متعلق فعل ہیں۔
6۔ضمیر:
ایسے کلمے کو کہتے ہیں جو کسی اسم کی جگہ استعمال ہوتا ہے۔جیسے:وہ ، میں ، اسے ،تو، میرا وغیرہ۔
علی میرا دوست
ہے وہ ہر روز میرے ساتھ کرکٹ کھیلتا ہے۔
اس میں وہ ضمیر
ہے جو کہ علی کی جگہ استعمال ہوا ہے۔
سبق نمبر 1
سبق نمبر 2
آئندہ سبق
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں