نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

Urdu Guidelines

Urdu Grammar| Urdu Qawaid|اردو قواعد

lafz aur ise ki Aqsam | لفظ اور اس کی اقسام


  لفظ اور اس کی اقسام 


السّلام علیکم  ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

13اگست 2020ءبروزجمعرات ۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع اللہ پاک کے نام سے جو بڑا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے۔

سبق # 2:

 لفظ اور اس کی اقسام 


  Lafz  aur ise ki Aqsam 


Word and its types

 

lafz aur ise ki aqsam


موضوع سے متعلق  اہم سوالات :


1۔لفظ سے کیا مراد ہے؟

 لفظ کی کون سی اقسام ہیں؟

  لفظ موضوع اور لفظ مہمل کسے کہتے ہیں؟ مثالوں سے واضح کیجیئے۔

4۔ کلمہ اور کلام میں کیا فرق ہے۔ وضاحت کیجیئے۔

 

لفظ:


دو یا دو سے زائد  حروف تہجی کو  جوڑ کر لکھنے سے لفظ بنتا ہے۔

 جیسے کہ ش،ا،گ،ر،د : شاگرد ۔


لفظ  کی اقسام

لفظ کی دو اقسام ہیں ۔

لفظ موضوع

لفظ  مہمل


lafz


لفظ موضوع

ایسے الفاظ  کو کہتے ہیں جن کے  کچھ معانی ہوں۔مثلاَ : روٹی، پانی،غلط ، جھوٹ، بات وغیرہ۔



 لفظ موضوع  کی اقسام:

لفظ موضوع کی دو اقسام ہیں۔

کلمہ

کلام



moazo

کلمہ:

اکیلے اور بامعنی لفظ کو کلمہ  کہتے ہیں۔ مثلاَ:  مسجد ، گھر ،   دوست ۔


کلام:

دو یا دو سے زائد   بامعنی الفاظ کو کلام  کہتے ہیں۔ مثلاَ:   خوبصورت مسجد ،  نیک دوست ،  احمد اچھا

ہے۔


کچھ مصنفین لفظ موضوع کی بجائے لفظ موزوں استعما ل کرتے ہیں جس  کا معنی وزن کیا گیا۔

 


لفظ مہمل 

مہمل ایسے  الفاظ کو کہتے ہیں کہ  جس کے  کچھ معانی نہ ہوں۔مثالیں : شوٹی ، وانی، سلط، موٹ ، چیت وغیرہ۔



lafz or ise ki iqsam

mohmal alfz 

اہم بات  

بے معنی ہونے کی وجہ سے مہمل کی  قواعد میں زیادہ بحث نہیں کی گئی ۔

بعض لوگوں کے نزدیک مہمل  و سے شروع ہوتے ہیں اور بعض کے نزدیک مہمل الفاظ م سے شروع نہیں ہوتے ہیں۔ اس بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے ضرور دیں۔ 

 


 و سے شروع ہونے والے مہمل الفاظ کی مثالیں:


mohamal

اب ان مثالوں میں ووٹی ،وانی ، وانا ،ولم اور وراغ مہمل الفاظ ہیں۔



مہمل اور محمل میں فرق:

 مہمل سے مراد  بے معنی ، ترک کیا ہوا ، فرسودہ ،چھوڑ دیا ہوا، بے مطلب۔


محمل سے مراد ایک قسم کی ڈولی   جو اونٹ پر باندھتے ہیں ۔

کاٹھی بھی کہتے ہیں جو اونٹ پر کسی جاتی ہے۔

اسےاونٹ کا ہودہ  یا چھتری دار کجا (رحل )بھی کہتے ہیں۔

اس لحاظ سے  مہمل کا معنی  بے معنی  الفاظ اخذ کیا جاتا ہے۔ اور محمل کو   اونٹ کا ہودہ معنی لیا جاتاہے۔ 

                    

                     محمل کی مثال:

                             

    .بہرحال ان بزرگوں کے کلام کا صحیح محمل یہ ہوسکتا ہے

( ١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، طبقات، ٣٠٨ )

               مہمل کی مثال:

مہمل


گذشتہ سبق:


کلمہ اور اس کی اقسام




تبصرے